رسائی کے لنکس

اٹلی: ساحل سمندر سے جہاز ٹکرانے سے تین ہلاک


اٹلی: ساحل سمندر سے جہاز ٹکرانے سے تین ہلاک
اٹلی: ساحل سمندر سے جہاز ٹکرانے سے تین ہلاک

اٹلی میں ایک پرتعیش بحری جہاز ساحل سے ٹکرا گیا جس سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ کوسٹا کونکورڈیا نامی اس جہاز پر 4 ہزار سے زائد مسافر سوار تھے اور یہ واقعہ جمعہ کو رات گئے ٹسکان جزیرے کے قریب پیش آیا۔

ساحلی محافظوں کے مطابق ہفتہ کو جہاز سے عملے اور مسافروں کو اتارا جارہا ہے۔

13 عرشے جس پر 13 بارز، پانچ ریستوران، چار سوئمنگ پول اور بالکونیوں والے 500 کمروں پر مشتمل 290 میٹر لمبے کوسٹا کونکورڈیا کو اس حادثے میں نقصان بھی پہنچا ہے۔ یہ جہاز بحیرہ روم میں سیاحتی سفر پر تھا۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG