رسائی کے لنکس

اٹلی: دہشت گردی کے شبے میں مراکشی باشندہ گرفتار


اٹلی کی پولیس نے ایک مراکشی باشندے کو گرفتار کیا ہے جس پر شبہ ہے کہ وہ میلان میں ایک یہودی عبادت گاہ پر حملے کا منصوبہ بنارہا تھا۔

اٹلی کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے کہاہےکہ 20 سالہ مراکشی کو، جو اٹلی میں پلابڑھا ہے، جمعرات کی صبح کالیاری شہر کے ساردینیا کے علاقے سے گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق انہیں گرفتار نوجوان کے کمپیوٹر سے یہودی عبادت گاہ کی سیکیورٹی کے بارے میں تفصیلات ملی ہیں، جن میں محافظوں کی تعداد اور عمارت میں داخل ہونے کے اہم راستوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔

اٹلی کے حکام تفتیش کے سلسلے میں امریکی اور برطانوی حکام کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

برطانوی پویس نے جمعرات کو ایک یمنی خاتون کو لندن میں گرفتار کیا تھا جو اٹلی میں پکڑ گئے مراکشی شخص کے ساتھ رابطے میں تھی۔

XS
SM
MD
LG