رسائی کے لنکس

کیری کا دورہ، وسیع بنیاد دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی: ترجمان


پاکستان امریکہ اسٹریٹجک ڈائلاگ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات کا خواہاں ہے کہ ڈائلاگ کا یہ سلسلہ جلد جاری ہو

پاکستان دفترِ خارجہ کے ترجمان، اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہٴپاکستان میں، جس کی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا، وسیع بنیاد دوطرفہ تعلقات کا مکمل احاطہ ہوگا۔

اُن کے الفاظ میں: ’اس کے علاوہ، افغانستان کے حوالے سے اور بالعموم خطے سے متعلق علاقائی صورتِ حال پر بات چیت ایجنڈا کا حصہ ہوگی‘۔


’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے، ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ تاریخوں کا حتمی تعین کیا جا رہا ہے، جس بارے میں اعلان جلد ہوگا۔

پاکستان امریکہ اسٹریٹجک ڈائلاگ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات کا خواہاں ہے کہ ڈائلاگ کا یہ سلسلہ جلد جاری ہو۔

اُنھوں نے کہا کہ یہ ’دیرینہ‘ نوعیت کے اور ’کئی نہج کے‘ تعلقات ہیں، جو بہت اہمیت کے باعث ہیں۔

اعجاز چودھری نے کہا کی امریکہ میں 10لاکھ سے زائد پاکستانی رہتے ہیں، جب کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ دفاعی لحاظ سے دونوں ممالک کے ایک بڑے عرصے کے تعلقات ہیں اور اِنھیں بڑھاوا دینے کی خواہش دونوں طرف پائی جاتی ہے۔

نامور اقتصادی ماہر، ڈاکٹر اشفاق حسن خان کا کہنا تھا کہ جان کیری کا دورہ کئی اعتبار سے بڑی اہمیت کا باعث ہے۔ اِس ضمن میں اُنھوں نے پاکستان کو مارکیٹ تک رسائی کے معاملے کا ذکر کیا۔ اُنھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے سلسلے میں جان کیری کا دورہ بڑا کردار ادا کرے گا۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:



ترجمان دفتر خارجہ، اعجاز چودھری سے گفتگو
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:00 0:00
XS
SM
MD
LG