رسائی کے لنکس

تمام گروپوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں: ڈاکٹر مالک


فائل
فائل

نامزد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ طویل عرصے کی بد اعتمادی ختم کرنے میں وقت لگے گا

بلوچستان کے نئے نامزد وزیرِ اعلیٰ، ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ اُنھیں امید ہے کہ وہ بلوچستان میں ناراض عناصر کو منانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

نامزدگی کے اعلان کے فوراً بعد، ’وائس آف امریکہ ‘سے انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ اِس وقت بلوچستان کے بڑے مسائل میں لاپتہ لوگوں کا مسئلہ، اور اُن میں سے کچھ کی لاشیں ملنے کا ہے، ’سب سے پہلے اِسی مسئلے کو حل کرنا ہوگا‘۔

ڈاکٹر مالک نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل وہاں کے لوگوں پر صرف ہونے چاہئیں، تاکہ اُن کا اعتماد بحال ہو سکے۔

اُنھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے، جو آئندہ چند روز میں وزیر اعظم کا منصب سنبھالیں گے، بلوچستان کی حکومت سے مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نامزد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بلوچستان میں اپوزیشن سمیت تمام گروپوں کو ساتھ لے کر معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے، تاکہ اتفاق رائے حاصل کیا جاسکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کی یہ بد اعتمادی ختم کرنے میں وقت لگے گا۔ یہ مسائل اتنی جلدی حل ہونے والے نہیں ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ وہ حریف جماعت، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ملیں گے اور اُنھیں آمادہ کریں گے کہ وہ جمہوری سیاست کر رہے ہیں تو جمہوری طریقہٴ کار کے تحت سب کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے میں مدد دیں۔

تفصیل سننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

نامزد وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر عبدالمالک کا انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:26 0:00
XS
SM
MD
LG