رسائی کے لنکس

آئیوری کوسٹ: حریف صدور کی فورسز میں لڑائی، ایک ہزار ہلاکتوں کی اطلاعات


آئیوری کوسٹ: حریف صدور کی فورسز میں لڑائی، ایک ہزار ہلاکتوں کی اطلاعات
آئیوری کوسٹ: حریف صدور کی فورسز میں لڑائی، ایک ہزار ہلاکتوں کی اطلاعات

آئیوری کوسٹ میں اپنے عہدے پر موجود صدر مسٹر باگبو کی وفادار فورسزنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری ٹیلی ویژن پر لوگوں سے مسٹر باگبو کو برسراقتدار رکھنے میں مدد کے لیے اپنی قوتیں یکجاکرنے کی اپیل کی ہے۔

ابیدجان کے شہریوں کا کہناہے کہ ہفتے کے روز علاقے میں توپوں کے گولے پھٹنے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ جب کہ مسٹرباگبو کی وفادار فورسز اور حریف صدر الاوساں وتاراکے حامیوں کے درمیان جاری لڑائی اب تیسرے روز میں داخل ہوگئی ہے۔ وتارا کی صدارت کو بین الاقوامی حمایت حاصل ہے۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ بظاہر پہلی مرتبہ مسٹروتارا کی فورسز سخت مزاحمت کررہی ہیں اور وہ دیہی علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں ۔

تاہم تشدد کے بارے میں خدشات میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے جمعے کے روز کہا کہ ملک کے ایک مغربی قصبے ڈیوکوئی میں منگل کو مسٹر وتارا کی فورسز کی آمد کے بعد 800 افراد بے رحمی سے ہلاک کردیے گئے۔

ریڈکراس کے عہدے داروں نے ان ہلاکتوں کو ایک زیر کمان تشدد قرار دیا ہے۔ ریڈکراس کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہاں ایک مضافاتی علاقے سے گذرتے ہوئے لاشوں کا ڈھیر دیکھا۔

رومن کیتھولک امدادی تنظیم نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اس کے کارکنوں کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ہے۔

XS
SM
MD
LG