رسائی کے لنکس

آئیوری کوسٹ: صدر باگبو کی فوج کا حریف صدر اوتارا پر حملہ


آئیوری کوسٹ کے پناہ گزین
آئیوری کوسٹ کے پناہ گزین

آئیوری کوسٹ کے اپنے عہدے پر موجود صدر لورانٹ باگبو کی وفادار فوجوں نے ان کے حریف کے مضبوط گڑھ ابیدجان پر بھرپور حملہ کیاہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ فوجیوں نے ہفتے کے روز اوبوبو کے مضافات میں زمینی اور فضائی حملہ کیا۔

آئیوری کوسٹ میں 28 نومبر کے انتخابات کے بعد سے اس علاقے میں تشدد کے واقعات جاری ہیں جن کی وجہ مسٹر باگبو کا یہ اصرار ہے کہ انہوں نے الیکشن جیتا ہے، جب کہ اقوام متحدہ یہ تصدیق کرچکی ہے کہ مسٹر اوتارا نے باگبو سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

اقوام متحدہ نے ہفتے کے حملے سے قبل یہ کہاتھا کہ باگبو اور اوتارا کے حامیوں کے درمیان لڑائی میں کم ازکم 365 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

ہفتے کے روز کی جھڑپوں میں نئی ہلاکتوں کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG