رسائی کے لنکس

آئیوری کوسٹ میں باگبو کے ٹھکانوں پر حملے


آئیوری کوسٹ میں باگبو کے ٹھکانوں پر حملے
آئیوری کوسٹ میں باگبو کے ٹھکانوں پر حملے

آئیوری کوسٹ کے مرکزی شہر عابد جان میں حریف صدور حامیوں کے درمیان لڑائی کا سلسلہ منگل کو بھی جاری ہے اور صدارتی محل کے اطراف میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ صدر آلاساں واترا کے حامی موجودہ صدر لارن باگبو کے زیر اثر چند علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔

آئیوری کوسٹ میں اقوام متحدہ کے مشن نے ایک روز قبل کہا تھا کہ اس کے ہیلی کاپٹروں نے باگبو کے صدارتی محل اور اُن کی رہائش گاہ پر حملے کیے۔

فرانس کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے اقوام متحدہ کی درخواست پر اس حملے میں حصہ لیا۔ فرانسیسی صدر نیکولا سارکوزی نے ملک کے فوجیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئیوری کوسٹ کے شہریوں کا تحفظ کریں اور مسٹر باگبو کے بھاری توپ خانے کا خاتمہ کریں۔

باگبو کے حامیوں نے اقوام متحدہ اور فرانسیسی افواج کے حملوں کو خلاف قانون قرار دیا ہے اور اُن کے بقول یہ ملک کے موجودہ صدر کو قتل کرنے کی کوشش کے مترادف ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد شہریوں اور اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکاروں کے خلاف مارٹر گنوں اور دیگر بھاری اسلحے کے استعمال کو روکنا تھا۔

XS
SM
MD
LG