رسائی کے لنکس

جیک لیو کو امریکہ کا نیا وزیرِ خزانہ بنائے جانے کا امکان


امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 'وہائٹ ہائوس' کے چیف آف اسٹاف جیک لیو کو ملک کا نیا وزیرِ خزانہ نامزد کیا جاسکتا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 'وہائٹ ہائوس' کے چیف آف اسٹاف جیک لیو کو ملک کا نیا وزیرِ خزانہ نامزد کیا جاسکتا ہے۔

بعض حکومتی اہلکاروں نے امریکی ٹی وی 'سی این این' اور خبر رساں ادارے 'دی ایسوسی ایٹڈ پریس' کو بتایا ہے کہ صدر براک اوباما رواں ہفتے کے اختتام تک نئے وزیرِ خزانہ کی حثیتا سے جیک کی نامزدگی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

جیک لیو اس سے قبل صدر اوباما اور سابق صدر بل کلنٹن کے دورِ حکومت میں بجٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ماضی میں انہوں نے 'وہائٹ ہائوس' اور کانگریس کے درمیان معاشی امور پر کئی اہم مذاکرات میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

لیو کو سنہ 2010ء میں صدر اوباما نے 'آفس آف منیجمنٹ اینڈ بجٹ' کا سربراہ مقرر کیا تھا جس سے پہلے وہ ان کی حکومت میں بطور نائب وزیرِ خارجہ خدمات انجام دے رہے تھے۔

جیک لیو اس سے قبل'سٹی گلوبل ویلتھ منیجمنٹ' کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور 'نیو یارک یونیورسٹی' کے ایگزیکٹو نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

صدر اوباما کی جناب سے نامزدگی کی صورت میں جیک لیو کو وزیرِ خزانہ کا منصب سنبھالنے سے قبل امریکی سینیٹ کی منظوری درکار ہوگی۔ منظوری کی صورت میں وہ موجودہ ٹریژری سیکریٹری ٹموتھی گیتھنر کی جگہ سنبھالیں گے۔
XS
SM
MD
LG