رسائی کے لنکس

جیمز بانڈ فلموں کے مشہور ولن، رچرڑ کیل چل بسے


رچرڈ کیل کو سنہ 1977ء میں’جیمز بانڈ سیریز‘ میں ’لوہے کے دانتوں اور جبڑے والے ولن‘ کی حیثیت سے ایک نئی پہچان اور لازوال شہرت ملی۔ وہ اس کردار میں اس قدر پسند کئے گئے کہ ان کا یہ مخصوص کردار ’جاز‘۔۔ رفتہ رفتہ پروڈیوسرز کی ضرورت بنتا چلا گیا

کراچی ... جیمز بانڈ کی جاسوسی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار ریچرڈ کیل 74سال کی عمر میں جمعرات کو اس دنیا سے چل بسے۔

رچرڈ کیل کو سنہ 1977ء میں ’جیمز بانڈ سیریز‘ میں ’لوہے کے دانتوں اور جبڑے والے ولن‘ کی حیثیت سے ایک نئی پہچان اور لازوال شہرت ملی۔

وہ اس کردار میں اس قدر پسند کئے گئے کہ ان کا یہ مخصوص کردار ’جاز‘۔۔ رفتہ رفتہ پروڈیوسرز کی ضرورت بنتا چلا گیا۔

رچرڈ کیل نے بعد میں جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’مون ریکر‘ میں بھی کام کیا۔

انہوں نے ٹیلی ویژن سیریز میں بھی کام کیا جن میں’مین فرام انکل‘ اور ’وائلڈ وائلڈ ویسٹ‘ بہت مشہور ہوئیں، جبکہ ان کا 218سینٹی میٹر طویل قد بھی ان کی شہرت کا سبب بنا۔

کیل گزشتہ ہفتے ایک حادثے میں اپنی ایک ٹانگ تڑوا بیٹھے تھے اور ان دنوں بھی علاج کی غرض سے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ تاہم، ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا آیا ان کا انتقال زخمی ہونے کے سبب ہوا یا موت کی کوئی اور وجہ تھی۔

ان کی فنی زندگی 50 سال پر محیط تھی۔

اِس عرصے میں، انہوں نے اپنی اداکاری سے ہر جگہ خود کو منوایا اور آخر تک کامیابی ان کے قدم چومتی رہی۔

XS
SM
MD
LG