رسائی کے لنکس

مشہور اداکار، جیمس گارنر انتقال کرگئے


گارنر 1950ء کی دہائی میں اُس وقت منظر عام پر آئے، جب اُنھوں نے ٹی وی سیریز ’میوٴرک‘ میں جواری کا کردار کیا۔ بعد میں،اُنھوں نے ‘دِیک روکفرڈ فائلز‘ میں ایک جاسوس کا یادگار کردار ادا کیا۔ سنہ 1974میں، ’جِم روکفرڈ‘ میں نمایاں اداکاری پر اُنھیں ’ایمی‘ ایوارڈ دیا گیا

امریکی ٹیلی وژن کے منفرد اداکار، جنھوں نے ’میوٴرک‘ اور ’دِی روکفورڈ فائیلز‘ کے قسط وار سیرئل میں بھرپور کردار ادا کیے، 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ایکٹر جیمس گارنر ہفتے کے روز کیلیفورنیا کے برینٹ ووڈ شہر میں اپنے گھر پر فوت ہوئے۔ پولیس کےمطابق، اُن کی موت قدرتی وجوہ کی بنا پر ہوئی۔


گارنر 1950ء کی دہائی میں اُس وقت منظر عام پر آئے، جب اُنھوں نے ٹی وی سیریز ’میوٴرک‘ میں جواری کا کردار کیا۔ بعد میں،اُنھوں نے ‘دِیک روکفرڈ فائلز‘ میں ایک جاسوس کا یادگار کردار ادا کیا۔ سنہ 1974میں، ’جِم روکفرڈ‘ میں نمایاں اداکاری پر اُنھیں ’ایمی‘ ایوارڈ دیا گیا۔

پچاس برس کے اپنے مثالی کیریئر میں، گارنر نے ٹیلی وژن کمرشلز کے علاوہ فلموں میں بھی کردار ادا کیے۔

اُنھوں نے , The Secrets of Ya-Ya Sisterhood, The Notebook, and Murphy's Romance میں اہم کردار ادا کیے، جس بنا پر اُنھیں ’اکیڈمی ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا۔ شاید اُن کا معروف ترین کام The Great Escapeمیں سامنے آیا، جس میں مشہور ترین اداکار مثلاً اسٹیو مک کوئین، چارلس برونسن، رچرڈ اٹینبورو اور جیمس کوبرن نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

XS
SM
MD
LG