رسائی کے لنکس

جاپان کے وزیراعظم، ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پہلے عالمی راہنما ہوں گے


ٹرمپ نے ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے پر بھی شدید تنقید کی تھی جس میں جاپان بھی شامل ہے۔

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے پہلے عالمی رہنما ہیں جو امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

دونوں راہنما جمعرات کو نیویارک میں ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اس کے وقت اور مقام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر جن عالمی راہنماوں نے پہلے پہل ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کے لیے فون کیا تھا ایبے ان میں بھی شامل تھے۔

جاپان کی کابینہ کے ایک سینیئر عہدیدار کے مطابق ایبے نے ٹرمپ کو بتایا تھا کہ "ایشیا بحرالکال خطے میں امن و استحکام میں معاونت کے لیے امریکہ اور جاپان کا مضبوط اتحاد لازمی ہے۔"

اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ جاپان اور دیگر ایشیائی قوموں کے بارے میں بعض تلخ بیانات دیے تھے جن میں انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں وہ دفاعی اخراجات کی مد میں زیادہ بڑا حصہ ادا کریں اور ان میں جاپان میں امریکی فوجی اڈے کو جاری رکھنے کے لیے اخراجات کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

ٹرمپ نے ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے پر بھی شدید تنقید کی تھی جس میں جاپان بھی شامل ہے۔

ایبے پیرو میں ہونے والی ایشیا بحرالکاہل کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں اور اس وقت امریکہ میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG