رسائی کے لنکس

جاپان میں درجنوں سیاحوں کو ’ٹوکیو ڈزنی لینڈ‘ لے کر جانے والی ایک بس کو اتوار کی صبح پیش آنے والے حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا 43 سالہ ڈرائیور اور اس میں سوار 38 دیگر مسافر زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 13 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

یہ حادثہ ٹوکیو کے شمال میں واقع گنما نامی علاقے سے گزرنے والی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں بس سڑک کے کنارے دیوار سے ٹکرانے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سے چھ خواتین ہیں، جن کی عمریں 20 اور 30 سال کے درمیان تھیں۔

حادثے کی شدت کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں دشواری بھی پیش آئی۔

XS
SM
MD
LG