رسائی کے لنکس

خاتون کا ایک سو پندرویں سالگرہ سے چند دن پہلے انتقال


خاتون کا ایک سو پندرویں سالگرہ سے چند دن پہلے انتقال
خاتون کا ایک سو پندرویں سالگرہ سے چند دن پہلے انتقال

ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے ضعیف العمر افراد کی فہرست میں اول نمبر کی حامل جاپانی خاتون 114 برس کی عمرمیں انتقال کر گئی ہیں۔

جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا سے تعلق رکھنے والی کاما چینن کاانتقال اتوار کے روز ہوا لیکن ان کے اہلِ خانہ نے اس حوالے سے حد درجے رازداری سے کام لیا۔

مئی 10 ،1895 ء میں پیدا ہونے والی چینن کی موت اپنی 115 سالگرہ سے صرف ایک ہفتے پہلے نانجو نامی علاقے میں قائم ایک طبی مرکز میں ہوئی۔

چینن کے انتقال کے بعد ایک فرانسسی خاتون نے ان کا اعزاز پا لیا ہے۔ فرانسسی خاتون یو گینی بلان چرڈکی تاریخ پیدائش فروری 16، 1896 ء ہے۔

جاپان میں ضعیف العمر افراد کی شرح کافی زیادہ ہے اور حکومت کی طرف سے ستمبر میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں کم از کم 40,000 افراد ایسے ہیں جن کی عمریں 100 برس سے زائد ہے۔ ان افراد میں 86 فیصد خواتین ہیں۔

اقوام متحدہ نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ 2050 ء تک جاپان میں 100یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ جائے گی۔

XS
SM
MD
LG