رسائی کے لنکس

ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی کا جائزہ لیاجائے، جاپانی وزیردفاع


ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی کا جائزہ لیاجائے، جاپانی وزیردفاع

ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی کا جائزہ لیاجائے، جاپانی وزیردفاع

جاپان میں ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ وزیر دفاع ٹوشیمی کیتازوا ٹوکیو کی طرف سے ہتھیاروں کی برآمد پر لگائی گئی تقریباً مکمل پابندی کا دوبارہ جائزہ لینے پر زور دینے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔

جاپانی وزیردفاع

جاپانی وزیردفاع

خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق انھوں نے جاپانی صحافیوں کو بتایا ہے کہ وہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کو اپنے خیالات کے بارے میں پیر کے روز ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہونے والی ملاقات میں آگاہ کریں گے۔

کیوڈو نے کیتازوا کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جاپان کو ہتھیار سازی کی صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے مشترکہ منصوبوں میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

البتہ خیال کیا جا رہا ہے کہ جاپان میں یہ تجویز تنازع کا شکار رہے گی کیوں کہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے یہاں فوج مخالف جذبات پائے جاتے ہیں۔ رواں سال جنوری میں ایسے ہی بیانات پر وزیر دفاع کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کیتازوا کا یہ ارادہ جاپان کے ہمسایہ ممالک کے لیے بھی تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔ چین کے مشرق میں سمندری حدود میں واقع جزائر سے متعلق تنازع کی وجہ سے ٹوکیو اور بیجنگ کے تعلقات پہلے ہی تناؤ کا شکار ہیں۔

XS
SM
MD
LG