رسائی کے لنکس

جاپان: برفانی تودہ گرنے سے آٹھ طلبا کی ہلاکت کا خدشہ


اسکول کے طالب علم کوہ پیمائی کے لیے ’سکی ریزورٹ‘ پر موجود تھے کہ وہ پیر کی صبح برفبانی تودے کی زد میں آ گئے۔

جاپان میں برف سے ڈھکے ایک ’سکی ریزورٹ‘ پر پیر کو برفانی تودہ گرنے سے وہاں موجود آٹھ طالب علموں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسکول کے طالب علم کوہ پیمائی کے لیے ’سکی ریزورٹ‘ پر موجود تھے کہ پیر کی صبح نو بج کر 20 منٹ پر یہ حادثہ پیش آیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹوکیو کے شمال میں لگ بھگ 190 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ناسو کے علاقے میں ’سکی ریزورٹ‘پر سات ہائی اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد طالب علم اور اُن کے تربیت کار موجود تھے، کہ برف کا تودہ آ گرا۔

جاپانی حکام کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے متعدد بچے زخمی بھی ہوئے۔

فوری طور پر علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں لیکن اطلاعات کے مطابق خراب موسم کے سبب ہیلی کاپٹر موقع پر نہیں پہنچ سکے۔

جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں اتوار ہی کو برفباری ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG