رسائی کے لنکس

ویڈیو ثابت کرتی ہے کہ کشتیوں میں تصادم دانستہ تھا: جاپان


چین اور جاپان کے وزرائے اعظم۔ ایشیا کی ان دو بڑی اقتصادی قوتوں کے درمیان اب بھی اقتصادی اور دیگر تعلقات میں تناؤ برقرار ہے۔
چین اور جاپان کے وزرائے اعظم۔ ایشیا کی ان دو بڑی اقتصادی قوتوں کے درمیان اب بھی اقتصادی اور دیگر تعلقات میں تناؤ برقرار ہے۔

جاپانی قانون سازوں کاکہنا ہے کہ انھوں نے جو وڈیو دیکھی ہے اس میں صاف نظر آرہا ہے کہ ستمبر کے اوائل میں چینی ماہی گیروں کے کپتان نے اپنی کشتی جان بوجھ کر جاپانی سمندری محافظوں کی کشیتوں سے ٹکرائی ہے۔

جاپان کی طرف سے چینی کپتان کی گرفتاری کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات شدید کشیدہ ہوگئے تھے اور ایشیا کی ان دو بڑی اقتصادی قوتوں کے درمیان اب بھی اقتصادی اور دیگر تعلقات میں تناؤ برقرار ہے۔

جاپانی استغاثہ نے پیر کو ایک پارلیمانی کمیٹی کو سات منٹ کی یہ وڈیودکھائی۔ بعد ازاں بجٹ کمیٹی کے چیئر مین ہیروشی ناکائی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس میں واضح تھا کہ چینی کپتان نے ’دانستہ‘ طور پر اپنی کشتی محافظوں کی کشتی سے ٹکرانے کے لیے موڑی۔

جاپانی حکومت نے چین کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافے کے خطرے کے پیش نظر فی الحال اس وڈیو کومنظر عام پر لانے سے انکار کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے بھی ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG