رسائی کے لنکس

جاپانی جزیرے کے قریب مال بردار بحری جہاز لاپتہ


جاپانی جزیرے کے قریب مال بردار بحری جہاز لاپتہ
جاپانی جزیرے کے قریب مال بردار بحری جہاز لاپتہ

جاپان اور تائیوان میں امدادی کارکن مشرقی بحیرہ چین میں لاپتہ ہونے والے ایک مال بردار جہاز کی تلاش کر رہے ہیں جس پر 25 رکنی چینی عملہ موجود ہے۔

پانامامیں رجسٹر شدہ ’ناسکو ڈائمنڈ‘ نامی بحری جہاز کے ذریعے 55 ہزار ٹن خام قلعی کو انڈونیشیا سے چین منتقل کیا جا رہا تھا جب یہ جاپان کے جنوبی جزیرے آئی ر یموٹ کے قریب لاپتہ ہو گیا۔

جاپان کی ساحلی محافظ فورس کے حکام نے بتایا ہے کہ عملے کے کم از کم پانچ ارکان کو آئی ریموٹ سے تقریباً 340 کلومیٹر جنوب میں تلاش کر لیا گیا ہے لیکن اِن میں سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ اس علاقے سے ہنگامی حالت میں استعمال کی جانی والی ناؤ بھی ملی ہے جب کہ یہاں تیل کا رساؤ بھی موجود ہے۔

ناسکو ڈائمنڈ جس علاقے میں لاپتہ ہوا ہے وہ اُن متنازع جزائر کے قریب ہے جن کے جاپان اور چین دعویدار ہیں۔ ستمبر میں اسی علاقے میں چینی ماہی گیروں کی کشتی جاپانی ساحلی محافظوں کی دو کشتیوں سے ٹکرا گئی تھی اور یہ واقعہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع کا باعث بنا۔

XS
SM
MD
LG