رسائی کے لنکس

جاپان کا امریکہ سے ڈرون حاصل کرنے پر غور: رپورٹ


جاپان اپنے پڑوسی ممالک کی عسکری طاقت پر نظر رکھنے کے لیے امریکہ سے تین بغیر پائلٹ کے طیارے ”ڈرون“ حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

جاپانی خبر رساں ادارے کیوڈو نے پیر کو فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اٹھارہ ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ان طیاروں سے چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت اور شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ جوہری اور دورمار میزائلوں سے متعلق خطرات کی نگرانی کی جائے گی۔

اطلاع کے مطابق جاپان مقامی طور پر ڈرونز کی تیاری کے لیے گذشتہ سات برس سے اس ٹیکنالوجی کا مطالعہ کر رہا ہے۔ لیکن اب حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ امریکہ کے تیار کردہ ”گلوبل ہاک“ طیارے نا صرف نسبتاً سستے پڑیں گے بلکہ وہ ان طیاروں سے بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو جاپان تیار کر سکتا ہے۔

جنگ عظیم دوم میں ہار کے بعد جاپانی افواج دفاعی کردار ادا کر رہی ہیں جس کا مقصد ملک پر کسی بیرونی حملے کو پسپا کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG