رسائی کے لنکس

رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم شنزو ابی کا حکمران اتحاد اس میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

جاپان میں ذرائع ابلاغ اتوار کو پارلیمان کے ایوان بالا کے انتخابات میں حکمران اتحاد کی کامیابی کی اطلاعات دے رہے ہیں۔

رائے عامہ کے جائزوں سے بھی یہی ظاہر ہوتا رہا ہے کہ وزیراعظم شنزو ابی کا حکمران اتحاد اس میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

اس کامیابی سے مسٹر ابی کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور ان کے اتحادی نیو کومیٹو کا پارلیمان میں مکمل کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔

ایوان بالا کی تقریباً 121 نسشتوں پر سخت مقابلے کی توقع ہے۔

پولنگ کا عمل جاپان کے مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے تک جاری رہا اور اس کے فوراً بعد گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔
XS
SM
MD
LG