رسائی کے لنکس

جدید طیاروں کی فروخت کے لیے امریکی اور یورپی کمپنیاں سرگرم


جدید طیاروں کی فروخت کے لیے امریکی اور یورپی کمپنیاں سرگرم
جدید طیاروں کی فروخت کے لیے امریکی اور یورپی کمپنیاں سرگرم

امریکہ اور یورپ کی طیارہ ساز کمپنیوں کی طرف سے پیر کو جاپان کی وزارت دفاع میں جمع کرائی گئی تکنیکی تفصیلات کے بعد جاپان کو نئی طرز کے جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کےلیے مسابقت شروع ہوگئی ہے۔

ٹوکیو اپنے صف اول کے لڑاکا طیاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 40 نئے جہازوں کی خریداری کا ارادہ رکھتا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جاپان کے ایف۔4 فینٹم ساختہ پرانے لڑاکا طیاروں کی تبدیلی کئی ارب ڈالر کا منصوبہ ہوسکتا ہے اور اس سے دوسرے ملکوں کو طیاروں کی فروخت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

جاپان کو طیاروں کی فراہمی کے لیے دو امریکی کمپنیوں میں مقابلہ ہے۔ ان میں بوئنگ کمپنی اپنے ایف اے۔18 سپر ہارنیٹ اور برطانیہ کے اشتراک سے تیارکردہ ایفٴ35 لائٹننگ ٹوکی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن شامل ہیں۔

یورپ کے طیارہ ساز برطانیہ، جرمنی،اٹلی اور اسپین کے اشتراک سے تیارکردہ یوروفائٹر اور ٹائیفون طیارے پیش کررہے ہیں۔

جاپان کی وزارت دفاع کو رواں سال کے آخر تک ان میں کسی کا انتخاب کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG