رسائی کے لنکس

ہلاک ہونے والوں میں آٹھ مریض اور اسپتال کے عملے کے دو ارکان بھی شامل ہیں جب کہ آٹھ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

جاپان کے جنوبی علاقے کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے کم ازکم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فوکیوکا شہر میں جمعہ کو علی الصبح (ہڈیوں اور عضلات کے امراض) کے ایک اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے وقت زیادہ تر مریض سو رہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں آٹھ مریض اور اسپتال کے عملے کے دو ارکان بھی شامل ہیں جب کہ آٹھ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق آگ سب سے نچلی منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چار منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
XS
SM
MD
LG