رسائی کے لنکس

جاپان: میڈیا کا فوکوشیما جوہری پلانٹ کا دورہ


جاپان: میڈیا کا فوکوشیما جوہری پلانٹ کا دورہ
جاپان: میڈیا کا فوکوشیما جوہری پلانٹ کا دورہ

جاپانی حکام نے ہفتے کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تباہ حال فوکوشیما جوہری کمپلکس کا دورہ کرایا۔

نمائندوں کو مارچ میں آنے والے سونامی سے پلانٹ کو پہنچنے والے نقصانات کے بعد پہلی مرتبہ صورتحال کو کنڑول کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

صحافیوں نے وہاں ہونے والی تباہی کو خود دیکھا کہ ری ایکٹر کو کیسے نقصان پہنچا۔ جبکہ سونامی آئے ہوئے 8 ماہ گزرنے کے باوجود ملبے کا ڈھیر جوں کا توں پڑا ہے۔

پلانٹ کا دورہ کرنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے جسم کو تابکاری سے محفوظ رکھنے والا لباس پہن رکھا تھا۔ جبکہ دورے کے بعد ان کی اسکرینگ بھی کی گئی۔

XS
SM
MD
LG