رسائی کے لنکس

جاپان کو جوہری توانائی پر انحصار کم کرنا ہوگا، وزیر اعظم کان


جاپان کو جوہری توانائی پر انحصار کم کرنا ہوگا، وزیر اعظم کان
جاپان کو جوہری توانائی پر انحصار کم کرنا ہوگا، وزیر اعظم کان

جاپان کے وزیر اعظم ناتو کان نے ہفتہ کو ہیروشیما پر امریکی ایٹم بم گرائے جانے کی چھیاسٹھویں برسی کے موقع پر ملک کو نیوکلیئر فری بنانے کے عزم کو دہرایا ہے۔

رواں سال مارچ میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں فوکوشیما جوہری تنصیب کو پہنچنے والے نقصان اور فضا، پانی اور زمین میں پھیلنے والے تابکاری کے تناظر میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جاپان کو جوہری توانائی پر انحصار کم کرنا ہوگا تاکہ نیوکلیئر فری بننے کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کان نے ہیروشیما کے امن پارک میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔”میں جاپان کا جوہری قوت پر انحصار کم کروں گاتاکہ ایک ایسا معاشرہ بنایا جاسکے جوہری توانائی پر انحصار نہ کرے۔“

1945ء میں امریکہ نے چھ اگست کو ہیروشیما پر ایٹمی بم گرایا تھا جس سے تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے ۔ تقریباً ستر ہزار لوگ اس وقت مارے گئے جب تین دن بعد دوسرا ایٹم بم جاپانی شہر ناگاساکی پر گرایا گیا۔

ہفتے کو منعقد ہونے والی اس یادگاری تقریب میں شہر کے حکام کے مطابق پچاس ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ساٹھ ملکوں کے نمائندوں بشمول امریکہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

XS
SM
MD
LG