رسائی کے لنکس

جاپان: مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی


شدید بارشوں کے باعث امدادی سرگرمیاں عارضی طور معطل کر دی گئی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ہفتہ کو دوبارہ امدادی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔

جاپان میں عہدیداروں نے کہا کہ ہیروشمیا کے مضافات میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 80 تک ہو سکتی ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں گھر ملبے تلے دب گئے تھے۔

عہدیداروں نے جمعہ کو بتایا کہ لاپتا افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے، حکام پہلے ہی 39 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث امدادی سرگرمیاں عارضی طور معطل کر دی گئی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ہفتہ کو دوبارہ امدادی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔

بارشوں سے مٹی کے مزید تودے گرنے کا خدشہ ہے اور ان خدشات کو اُس وقت تقویت ملی جب بدھ کو ایک بچے کو بچانے کے لیے ایک امدادی کارکن آگے بڑھا تو وہ بھی ایک اور مٹی کے اور تودے کے ساتھ بہہ گیا۔

جس علاقے میں مٹی کا تودہ گرا وہاں 24 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔

مٹی کے تودے جاپان میں آبادی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں کیوں کہ بہت سے علاقوں میں لوگوں نے اپنے گھر ڈھلوانوں پر بنا رکھے ہیں۔

XS
SM
MD
LG