رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا میں سائبر حملے، جاپانی کمپیوٹرز کا استعمال


جنوبی کوریا میں سائبر حملے، جاپانی کمپیوٹرز کا استعمال
جنوبی کوریا میں سائبر حملے، جاپانی کمپیوٹرز کا استعمال

جاپان میں پولیس نے دو کمپیوٹر سرورز اور ایک کمپیوٹر کا پتا لگایا ہے کہ جو چھ ماہ قبل جنوبی کوریا کے سرکاری دفاتر پر ہونے والے سائبر حملوں کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ سائبر دہشت گردی کے لیے جاپان کے کسی کمپیوٹر کا استعمال پہلی بار ان کے علم میں آیا ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ دونوں سرورز اور کمپیوٹر ان کے مالکان کے علم میں لائے بغیر کسی اور جگہ سے استعمال کیے گئے۔

جنوبی کوریا کے حکام کاکہنا ہے کہ 70 ممالک میں 746 کمپیوٹروں پر سرکاری ویب سائیٹس پر معلومات کے حصول کی بے تحاشہ درخواستیں ارسال کی گئیں جس کی وجہ سے سروس کی دستیابی رک گئی۔

ان سائبر حملوں کا شبہ شمالی کوریا پر ظاہر کیا گیا تھا جس سے جنوبی کوریا میں صدر کے دفتر اور وزارت دفاع کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

XS
SM
MD
LG