رسائی کے لنکس

جاپان: انتخابی سرگرمیاں ختم، ووٹنگ اتوار کو


جاپان کی حزب اختتلاف کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شنزو ایبے (فائل)
جاپان کی حزب اختتلاف کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شنزو ایبے (فائل)

توقع کی جارہی ہے کہ جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اقتدار میں واپس آجائے گی۔

جاپان میں جہاں اتوار کو پارلیمنٹ کے انتخابات ہونے والے ہیں، امیدواروں نے ہفتے کے روز اپنی انتخابی مہم ختم کردی۔

رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں سے یہ ظاہر ہورہاہے کہ حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان، جس کی قیادت وزیراعظم یوشی ہی کی نودا کررہے ہیں، اتوار کے الیکشن میں اقتدار سے باہر ہوسکتی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اقتدار میں واپس آجائے گی۔

جے آیل ڈی کی قیادت شنزو ایبے کے پاس ہے اور تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ وہ ملک کے نئے وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

شنزو 2006 میں بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

لیکن کئی سیاسی پارٹیوں کے میدان میں آجانے سے بہت سے ووٹر گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔

رائے عامہ کے جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ تقریباً 40 فی صد ووٹروں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ کسے ووٹ دیں گے۔

لیکن خیال کیا جارہاہے کہ معاشی بحالی کے بہتر پروگرام پیش کرنے والی سیاسی جماعت ووٹروں کو اپنی جانب کھینچ سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG