رسائی کے لنکس

اسٹم سیل سے دل کی مرمت کا کامیاب تجربہ


اسٹم سیل سے دل کی مرمت کا کامیاب تجربہ
اسٹم سیل سے دل کی مرمت کا کامیاب تجربہ

جاپان کے ڈاکٹروں نے کہاہے کہ انہوں نے ایک بچی کے اسٹم سیل سےاس کے اپنے دل کے اعصاب بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سٹم سیل کا طریقہ اپنا کر دل جیسے اہم ترین انسانی عضو کے نئے اعصاب بنا کر پیدائشی خرابی دور کرنے میں کامیابی کی گئی ہے۔

جاپان کے اوکایاما یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کہاہے کہ انہوں نے انہوں نے اسٹم سیل کی مدد سے دل کی پیوندکاری کا تاریخ میں پہلی بار کامیاب تجربہ کیاہے۔

اسپتال کے ڈاکٹروں نے منگل کے روز میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ایک سال عمر کی ایک ایسی بچی کے اسٹم سیلوں کی نشوونما کی جس کے دل کا بایاں حصہ چھوٹا رہ گیاتھا۔ دل کا یہ حصہ شریان کے ذریعے پورے جسم میں خون بھیجتا ہے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے آپریشن سے کئی دن پہلے بچی کا اسٹم سیل لے کر اس کی پرورش کی جس سے ان کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور پھر ماہرین نے نئے پیدا ہونے والے خلیوں کو دل کے بائیں حصے میں پیوند کردیا۔

ڈاکٹروں کا کہناہے کہ بچی کے دل کے بائیں حصے میں 10 فی صد کا اضافہ ہوگیا ہے اور جسم میں خون پمپ کرنے کی دل کی صلاحیت بھی اتنی ہی بڑھ گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG