رسائی کے لنکس

جاپان: مشرق وسطیٰ کے لیے اربوں ڈالر کی امداد


ہفتے کے روز قاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے، جاپان کے لیڈر نے علاقے میں داعش کے شدت پسندوں کی خونریز فتوحات سے متاثر ہونے والے ملکوں کی غیرحربی اعانت کے سلسلے میں 20 کروڑ ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا

جاپانی وزیر اعظم، شِنزو آبے نے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کو 2.5 ارب ڈالر کی غیر فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، ایسے میں جب وہ خطے کے دورے پر ہیں، جس دوران وہ مصر کے علاوہ قریبی ممالک جائیں گے۔

ہفتے کے روز قاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے، جاپانی لیڈر نے علاقے میں داعش کے شدت پسندوں کی خونریز فتوحات سے متاثر ہونے والے ملکوں کی غیرحربی اعانت کے سلسلے میں 20 کروڑ ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا۔

جاپانی وفد کے ایک گروپ، حکومت مصر کے اہل کاروں اور کاروباری راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے، مسٹر آبے نے کہا کہ یہ رقوم سارے خطے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی اعانت اور زیریں ڈھانچے کی تعمیر پر خرچ آئیں گی۔


بقول اُن کے، ’کیا ہمیں خطے میں دہشت گردی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو پھیلنے کی اجازت دینی چاہیئے، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی برادری کو ناقابل تصور نقصان پہنچ سکتا ہے‘۔

اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کی حمایت کے حصول کےسلسلے میں، مسٹر آبے اردن، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔ امن بات چیت ایک عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔

XS
SM
MD
LG