رسائی کے لنکس

جاپان کی انٹارکٹکا میں وہیل مچھلی کے شکار کی تیاری


جاپان کی انٹارکٹکا میں وہیل مچھلی کے شکار کی تیاری
جاپان کی انٹارکٹکا میں وہیل مچھلی کے شکار کی تیاری

جاپان کی انٹارکٹکا میں وہیل مچھلی کے شکار کی تیاری
جاپان کی انٹارکٹکا میں وہیل مچھلی کے شکار کی تیاری

جاپان انٹارکٹکا میں وہیل مچھلی کے رواں سال شکار کا آغاز کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے مخالف کارکنوں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے جنھوں نے گزشتہ سال اس شکار کو جلد ختم کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

ماہی گیری کے وزیر میچی ہیکو کانو نے منگل کے روز کہا کہ حکومت وہیل مچھلی کے شکاریوں کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اُن کے بقول شکاریوں کے ساتھ ساحلی محافظوں کو بھی بھیجا جائے گا۔

گزشتہ سال امریکہ میں قائم تنظیم ’سی شیپرڈ کنزرویشن سوسائٹی‘ کی طرف سے وہیل مچھلی کے شکار کے دوران جاپانی کشتیوں کو متعدد بار روکا گیا جس سے انھیں شکار ملتوی کرکے واپس جانا پڑا۔ تنظیم کے کارکنوں نے رنگوں سے بھرے غبارے اور بدبودار بم جاپانی کشتیوں پر پھینکے۔

انٹرنیشنل وہیلنگ کمیشن نے تجارتی بنیادوں پر وہیل مچھلی کے شکار پر 1986ء میں پابندی عائد کی تھی لیکن جاپان نے تحقیق کی غرض سے اس مچھلی کا شکار جاری رکھا ہوا ہے۔

جاپان کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق دنیا میں وہیل کی تعداد جاننے کے لیے ضروری ہے لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ جاپان یہ شکار تحقیق کی آڑ میں تجارتی مقاصد کے لیے کر رہا ہے۔ ان کے بقول وہیل مچھلی کا گوشت جاپان میں دکانوں اور ریستورانوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد سے جاپان میں وہیل مچھلی کا گوشت پروٹین کے حصول کے لیے ایک اہم ذریعے کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے لیکن اس کی طلب میں حالیہ دہائیوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG