رسائی کے لنکس

جاپان: سمندر میں لاپتا افراد کو تین ہفتوں بعد بچا لیا گیا


جاپان: سمندر میں لاپتا افراد کو تین ہفتوں بعد بچا لیا گیا

جاپان: سمندر میں لاپتا افراد کو تین ہفتوں بعد بچا لیا گیا

جاپان کے مغربی ساحلی علاقے سے ساحلی محافظوں نے شمالی کوریا کے ان تین ماہی گیروں کو بچالیا ہے جو کئی دن پہلے مچھلیاں پکڑنے نکلے تھے اور اپنی کشتی خراب ہونے کی وجہ سے سمندر میں لاپتا ہو گئے تھے۔

جاپان کے عہدے داروں کا کہناہے کہ جزیرے اوکی نوشیما سے تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر انہوں نے کھلے سمندر میں لکڑی کی ایک چھوٹی کشتی بھٹکتے ہوئے دیکھا جس پر کوریائی زبان کے کچھ لفظ لکھے ہوئےتھے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ کشتی پر انہیں ایک شخص بھی دکھائی دیا۔

زندہ بچ جانے والے افراد کے بارے میں ، جو بظاہر شمالی کوریا کے باشندے ہیں، بتایا گیا ہے کہ ان کا کہناہے کہ وہ دسمبر کے وسط میں مچھلیاں پکڑنے نکلے تھے مگر راستے میں ان کی کشتی کا انجن خراب ہوگیا۔ اور وہ سمندر میں بھٹک گئے۔

ان کا کہناتھا کہ وہ اپنے ملک سے فرار نہیں ہوئے ، چنانچہ انہیں شمالی کوریا واپس جانے کے لیے کہا گیا ہے۔

پچھلے سال ستمبر میں جاپان کے ساحلی محافظوں نے شمالی کوریاسے فرار ہونے والے نو افراد پکڑا تھا جو راستہ بھول کر سمندر میں بھٹک گئے تھے۔

ان تمام افراد کو جنوبی کوریا بھیج دیا گیاتھا۔

XS
SM
MD
LG