رسائی کے لنکس

جاپان: جوہری بجلی گھروں کا سٹریس ٹیسٹ


جاپان: جوہری بجلی گھروں کا سٹریس ٹیسٹ
جاپان: جوہری بجلی گھروں کا سٹریس ٹیسٹ

جاپان کی حکومت نے کہاہے کہ وہ یہ جانچنے کے لیے کہ آیا ملک کی جوہری تنصیبات قدرتی آفات کا دباؤ برداشت کرسکتی ہیں، جوہری ری ایکٹروں کا سٹریس ٹیسٹ کرائے گی۔

جاپان کے وزیر تجارت بانری کائیدا نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ ٹیسٹ ملک میں کام کرنے والے تمام 54 ری ایکٹروں پر کیے جائیں گے اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ پاور سپلائی کی حوالے سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔

یہ فیصلہ فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کو زلزلے اور سونامی سے پہنچنے والے بڑے پیمانے کے نقصان کے بعد کیا گیاہے ۔ 11 مارچ کی اس قدرتی آفت سے مذکورہ جوہری تنصیب کو ٹھنڈا رکھنے کے نظام کو شدید نقصان پہنچاتھا جس سے وہاں تین ری ایکٹر وں میں تابکار مادوں کا پگھلاؤ ہوا اور بڑے پیمانے پر فضا، سمندر اور زمین پر تابکاری پھیل گئی۔

جاپان کا جوہری حادثہ 1986ء کے روس کے چرنوبل کے حادثے کے بعد سب سے شدید تھا۔

XS
SM
MD
LG