رسائی کے لنکس

جاپان میں جوہری سانحے سے متعلق صورت حال انتہائی سنگین


جاپان میں جوہری سانحے سے متعلق صورت حال انتہائی سنگین
جاپان میں جوہری سانحے سے متعلق صورت حال انتہائی سنگین

جاپان کی نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی نے نقصان رسیدہ جوہری بجلی گھر سے متعلق خطرے کا درجہ پانچ سے بڑھا کر سات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بین الاقوامی درجہ بندی کے لحاظ سے بلند ترین سطح ہے۔

منگل کو اس پیش رفت کی اطلاع دیتے ہوئے جاپانی میڈیا نے کہا کہ ’نیوکلیئر اینڈ انڈسٹریل سیفٹی ایجنسی‘ کے اس اقدام کی وجہ فوکوشیما ڈائچی پلانٹ سے تابکار مادے کے اخراج کے باعث صورت حال کا انتہائی سنگین سطح پر پہنچ جانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تنصیب میں منگل کو ایک بار پھر آگ بھڑک اُٹھی تاہم اس پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔

گیارہ مارچ کو آنے والے تباہ کن زلزلے اور اُس کے باعث سمندر میں اُٹھنے والی سونامی نے ساحلی پٹی پر واقع اس جوہری بجلی گھر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

جاپان کے شمال مشرقی علاقے پیر کو ایک مرتبہ پھر بعد از زلزلہ شدید جھٹکوں سے لرز اُٹھے اور ان کی وجہ سے دو افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

XS
SM
MD
LG