رسائی کے لنکس

جاپان:جوہری توانائی کے پلانٹس کو دوبارہ فعال کرنا ضروری


جاپان:جوہری توانائی کے پلانٹس کو دوبارہ فعال کرنا ضروری
جاپان:جوہری توانائی کے پلانٹس کو دوبارہ فعال کرنا ضروری

جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیکو نوڈا نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج کے باوجود ان کے ملک کے پاس آئندہ سال کے وسط تک جوہری پلانٹس دوبارہ شروع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

رواں ہفتے تقریباً 20 ہزار افراد نے ٹوکیو میں ایک مظاہرے کے دوران جوہری توانائی کے استعمال کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

لیکن وزیراعظم نوڈا نے وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مارچ میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والے فوکوشیما جوہری پلانٹ کی بندش کے بعد دیگر جوہری پلانٹس کی بندش کا جاپان تادیر متحمل نہیں ہوسکتا۔

’’ہمیں انھیں(جوہری پلانٹس) بہترین حالت میں واپس لانا ہوگا کیونکہ اگر ہمیں توانائی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تو اس سے جاپان کی مجموعی معیشت پر برا اثر پڑے گا۔‘‘

مارچ میں آنے والی قدرتی آفت کے بعد جاپان کو توانائی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے گھروں، دفاتر اور فیکٹریوں میں اس کی بچت کے منصوبوں پر عمل کیا جارہا ہے۔

جاپان نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ جوہری توانائی کے متبادل کے طور پر قدرتی گیس کی درآمد کے باعث اسے اندازے سے زیادہ تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

XS
SM
MD
LG