رسائی کے لنکس

جاپان: ایٹمی ری ایکٹرز کی بحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ


جاپان
جاپان

وزیر اعظم یوشی نوڈا نے یقین دلایا ہے کہ نیوکیئر پروگرام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے دو ایٹمی ری ایکٹرز کو جلد بحال کر دیا جائے گا

جاپانی حکومت کی جانب سے ایٹمی ری ایکٹرز پر کام بحال کرنے کیخلاف ہزاروں افراد نے وزیراعظم یوشی ہیکو نوڈا کے آفس کے باہر احتجاج کیا ۔

بدھ کو نیوکلئیر پروگرام کےمخالفین کے رہنماوں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعظم یوشی نوڈا نے یقین دلایا کہ نیوکیئر پروگرام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئےدوایٹمی ری ایکٹرز کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔

جاپان میں گزشتہ سال تباہ کن زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں تین ایٹمی ری ایکٹرز کو بند کردیا گیا تھا۔ تاہم ، حکومت کی جانب دوبارہ ری ایکٹرز بحال کرنے پر مخالف رہنماؤں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

ایٹمی ری ایکٹر کے مخالف رہنما لوریٹ کیزابورواوے نے سیاستدانوں کو متنبہ کیا کہ پروگرام کی بحالی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی

جبکہ ایک علیحدہ تنظیم نے مذکورہ ایٹمی ری ایکٹرز کے حوالے سے قانون سازی اور تمام ری ایکٹرز کو بند کرنے کیلئے ملک گیر سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلئیر ری ایکٹرز بنیادی اخلاقیات کیخلاف ہے جسے فوراً بند کر دینا چاہئیے ۔

جاپان میں حکومت اور مخالفین کی جانب سے ایٹمی ری ایکٹرز پر مفصل بحث جاری ہے، جبکہ حکومت سنجیدگی سے موجودہ ری ایکٹرز کو سنہ2030تک چلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ ماہ جنرل الیکشن کا اعلان کر دیا جائے گا جو رواں سے کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔
XS
SM
MD
LG