رسائی کے لنکس

جوہری توانائی کی جاپانی کمپنی کے لیے حکومتی بیل آؤٹ


جوہری توانائی کی جاپانی کمپنی کے لیے حکومتی بیل آؤٹ
جوہری توانائی کی جاپانی کمپنی کے لیے حکومتی بیل آؤٹ

پچھلے سال کے زلزلے اور سونامی سے'فوکو شیما نیوکلیئر ڈائچی پاور پلانٹ' کے جوہری ری ایکٹرز متاثر ہوئے تھےجس کے بعد کمپنی کے حصص کی مالیت گر گئی تھی

جاپانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جاپانی حکومت گزشتہ برس کے زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والے جوہری بجلی گھر کی منتظم کمپنی کو مالی مشکلات پہ قابو پانے کے لیے 13 ارب ڈالرز کا بیل آؤٹ دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 'ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی 'ٹیپکو' کے حکام 'نیوکلیئر ڈیمج لائیبلیٹی فیسی لیٹیشن فنڈ' نامی سرکاری ادارے کے عہدیداران کے ساتھ اس پیش کش کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جس کے تحت ادارے نے کمپنی کے دو تہائی حصص خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

معاہدے کے نتیجے نجی کمپنی کو قومیائے جانے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں آنے والےزلزلے اور سونامی سے کمپنی کے زیرِ انتظام 'فوکو شیما نیوکلیئر ڈائچی پاور پلانٹ' کے جوہری ری ایکٹرز متاثر ہوئے تھےجس کے بعد کمپنی کے حصص کی مالیت گر گئی تھی۔

کمپنی کو اربوں ڈالرز زرِ تلافی کے مطالبات اور دیگر اخراجات کا بھی سامنا ہے۔اس حادثے کو 1986ء کے چرنوبیل کے سانحے کے بعد دنیا کا بدترین جوہری حادثہ قرار دیا جاتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے تحت 'ٹیپکو' زیادہ سے زیادہ دس برسوں تک جاپانی حکومت کے انتظام میں رہے گی۔

XS
SM
MD
LG