رسائی کے لنکس

کمیورا جاپان کے مغرب میں اپنے آبائی علاقے کیوٹو میں رہتے تھے اور وہ گزشتہ ایک مہینے سے نمونیہ کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دنیا کا طویل المعر شخص جرویومون کمیورا جاپان میں 116 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

کمیورا جاپان کے مغرب میں اپنے آبائی علاقے کیوٹو میں رہتے تھے اور وہ گزشتہ ایک مہینے سے نمونیہ کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جرویومون کمیورا دسمبر 2012ء میں اس وقت دنیا کے طویل العمر شخص بن گئے جب امریکہ کی 115 سالہ خاتون انتقال کر گئی تھیں۔

کمیورا 1897 میں پیدا ہوئے اور اُنھوں نے اپنی 115 ویں سالگرہ پر کہا تھا کہ وہ دماغی طور پر ’فٹ‘ رہنے کے لیے انگریزی سیکھ رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق کمیورا کے سات بچے ہیں، چودہ پوتے پوتیاں اور 25 پڑپوتوں کے بھی 15 بچے ہیں۔ اُن کا خاندان چار نسلوں پر مشتمل ہے۔

اب بھی جاپان میں سو سال سے زائد عمر کے پچاس ہزار افراد ہیں۔
XS
SM
MD
LG