رسائی کے لنکس

جاپان انسداد دہشت گردی کے لیے ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرے گا


جاپان کے وزیر خارجہ

جاپان کے وزیر خارجہ

اس کے علاوہ ٹوکیو نے داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے بھاگنے والے مہاجرین کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

جاپان نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ان ممالک کی معاونت کے لیے ایک کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جو داعش کے جنگجوؤں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

وزیر خارجہ فیومیو کشیدا نے منگل کو کہا کہ یہ امداد انسداد دہشت گردی سمیت بارڈر کنٹرول اور تحقیقاتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

جاپانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اس امداد کی مزید تفصیل نائب وزیر خارجہ یاسو ہیدے انسداد دہشت گردی سے متعلق جمعرات کو واشنگٹن میں ہونے والی ایک کانفرنس میں سامنے لائیں گے۔

انسداد دہشت گردی کے لیے فراہم کی جانے والی امداد اس رقم سے دگنی ہے جس کا وعدہ اس سے پہلے فیومیو کشیدا گزشتہ ماہ اپنے دورہ برسلز کے دوران کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹوکیو نے داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے بھاگنے والے مہاجرین کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

وزیر اعظم شنزو ایبے داعش کے جنگجوؤں کے خلاف سخت ردعمل کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں جنہوں نے جنوری میں دو جاپانی مغویوں کے سر قلم کر دیے تھے۔

XS
SM
MD
LG