رسائی کے لنکس

جاپانی وزیر اعظم مستعفی

  • ب

جاپان کے وزیراعظم یوکیو ہاتویامانے اپنی جماعت کے رہنماؤں سے متواتر ملاقاتوں کے بعدوزرات عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ ماہ کے پارلیمانی انتخابات سے قبل وزیراعظم یوکیوکی مقبولیت میں گراوٹ پراُن کی جماعت کو تحفظات تھے۔

گذشتہ ہفتے کیے گئے جائزوں کے مطابق یوکیو ہاتویاما کی مقبولیت صرف 17 فیصد تھی ۔ اُنھوں نے صرف آٹھ ماہ قبل ہی وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا۔

وزیراعظم یوکیوکی مقبولیت میں اُس وقت سے مسلسل کمی ہورہی تھی جب سے وہ اپنی انتخابی مہم میں کیے جانے والے اُس وعدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے جس کے تحت اوکی ناوا ”Okinawa “ کے جزیرے سے امریکی ائیرفورس کے اڈے کو ہٹایا جانا تھا۔

گذشتہ ہفتے امریکہ اورجاپان نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں اس بات پر آمادگی کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 2006ء میں ہونے والا معاہد ہ برقرار رہے گا۔

اوکی ناوا جزیرے کے رہائیشیوں کا کہنا ہے کہ امریکی ہوائی اڈے کی موجودگی کے باعث نہ صرف رش میں اضافہ ہوا ہے بلکہ جرائم کی شرح بھی بڑھی ہے۔ یوکیو ہاتویاما نے انتخابی مہم میں کیے جانے والے وعدے پر عمل درآمد نہ کرسکنے کے باعث اپنے حامیوں سے معذرت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG