رسائی کے لنکس

مضحکہ خیز بیان پر جاپانی وزیر قانون مستعفی


مضحکہ خیز بیان پر جاپانی وزیر قانون مستعفی
مضحکہ خیز بیان پر جاپانی وزیر قانون مستعفی

جاپان کے وزیر قانون نے اپنے اُس حالیہ مضحکہ خیز بیان کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے جس پر حزب اختلاف کے ارکان نے اظہار برہمی کیا تھا۔

صرف دو ماہ قبل وزارت قانون کا قلم دان سنبھالنے والے Minoru Tanagida نے مستعفی ہونے کا اعلان پیر کو وزیر اعظم ناؤ تو کان سے ملاقات کے بعد کیا۔

گذشتہ ہفتے ایک تقریر میں اُنھوں نے کہا تھا کہ پارلیمان میں سوالات کا سامنا کرتے وقت اُن کو صرف دو باتین ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ وہ یا تو ”انفرادی معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز“ کر سکتے ہیں یا پھر یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ”قانون اور شواہد کی بنیاد پر موزوں انداز میں عمل“ کر رہے ہیں۔

حزب اختلاف کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ اس مزاح سے پارلیمان کی بے ادبی ہوئی ہے۔ اُنھوں نے وزیر کے مستعفی نا ہونے کی صورت میں ایک اہم اقتصادی اقدام میں تاخیر کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

حالیہ پیش رفت وزیر اعظم کان کے لیے تازہ ترین دھچکا ہے۔ چین اور روس کے ساتھ سفارتی تنازعات میں اپنائی گئی حکمت عملی کی وجہ سے اُن کی مقبولیت میں پہلے ہی کمی آچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG