رسائی کے لنکس

جاپان: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی حکمران اتحاد سے نکل گئی


جاپان کی ایک چھوٹی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے جنوبی جزیرے اوکی ناوا پر امریکی بحریہ کے مرکز کی منتقلی پر اختلاف کے باعث اتوار کے روز حکمران اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی راہنما میزوہو فوکوشیما کی صارفین کے امور اور جنسی مساوات کی وزارت سے برطرفی کے بعد سامنے آیا، جنہیں میرین فوجیوں کے ہوائی اڈے فوٹنما کی منتقلی پر تازہ ترین حکومتی پالیسی قبول کرنے سے انکار کی بنا پر وزارت سے الگ کردیا گیا تھا۔

انہوں نے ہفتے کے روز ٹیلی ویژن پر اپنے تبصروں میں کہا کہ ان کی برطرفی اس سمت اشارہ ہے کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کومسترد کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم یوکیو ہاتو یاما کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ یہ چھوٹی پارٹی ان کے اتحاد میں موجود رہے، لیکن پارٹی نے اتوار کے روز اپنے ایک اجلاس میں خود اتحاد چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

XS
SM
MD
LG