رسائی کے لنکس

جاپان کے وزیر خارجہ مستعفی


جاپان کے وزیر خارجہ مستعفی

جاپان کے وزیر خارجہ مستعفی

جاپان میں ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ کے اچانک مستعفی ہونے کے بعد کابینہ کے سیکرٹری یوکیو ایڈانو کو قائم مقام وزیر خارجہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

وزیر خارجہ سیجی مائہارا نے اقرار کیا ہے کہ اُنھوں نے 2008ء میں جنوبی کوریا کے ایک باشندے سے انتخابی مہم کے لیے 610 ڈالر کا عطیہ وصول کیا تھا۔

اڑتالیس سالہ مائہارا نے اتوار کو اپنے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے جاپان کے عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ قوم کو شفاف سیاست کی یقین دہانی کے باوجود وہ عدم اعتماد کا سبب بنے ہیں جس پر اُنھیں افسوس ہے۔

جاپانی قوانین کے تحت انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر بیرون ملک سے عطیات وصول کرنے پر پابندی ہے۔

XS
SM
MD
LG