رسائی کے لنکس

جاپان میں زلزلے سے دو افراد ہلاک، 100 زخمی


جاپان میں زلزلے سے دو افراد ہلاک، 100 زخمی
جاپان میں زلزلے سے دو افراد ہلاک، 100 زخمی

جاپان میں حکام نے بتایا ہے کہ گذشتہ شب آنے والے طاقتور زلزلے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور لگ بھگ 100 زخمی ہو گئے ہیں۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کی وجہ سے جہاں متعدد بجلی گھر بند ہو گئے وہیں حکام کو سونامی کا انتباہ بھی جاری کرنا پڑا تاہم اسے بعد میں ختم کر دیا گیا۔

دارالحکومت ٹوکیو میں موجود وائس آف امریکہ کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ شہر میں ”شدید جھٹکے“ محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث ملک کے شمال مشرقی حصے میں بجلی کی ترسیل کا نظام شدید متاثر ہوا۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے کہا ہے کہ جمعرات کی نصب شب آنے والے زلزلے سے شمال مشرقی ساحلی شہر فوکوشیما میں پہلے سے متاثرہ جوہری بجلی گھر میں مزید کسی نقصان کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

جاپان کی نیوکلیئر انڈسٹریل اینڈ سیفٹی ایجنسی کے مطابق شدید جھٹکوں کے باعث کارکنوں کو تنصیب سے نکال لیا گیا تھا تاہم پلانٹ کے خطرناک حد تک تپتے ہوئے ری ایکٹرز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے فاصلے پر رہتے ہوئے اس میں نائٹروجن اور پانی داخل کرنے کا کام جاری رہا۔

XS
SM
MD
LG