رسائی کے لنکس

جنوبی جاپان میں شدید زلزلہ، سُونامی کا انتباہ


جاپان، زلزلہ
جاپان، زلزلہ

ہفتے کے روز کے زلزلے کی شدّت7.0 تھی اور اس کا مرکز اوکی ناوا کے ساحل سے 85 کلمیٹر دُور بحر الکاہل میں تھا۔سائینس دانوں نے شروع میں زلزلے کی شدّت 7.3 بتائى تھی

جنوبی جاپان کو ایک شدید زلزلے نے ہلاکر رکھ دیا ہے اور اس کے نتیجے میں کسی ممکن سُونامی کے بارے میں انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔

امریکہ کے جیو لاجیکل سروے سے وابستہ زلزلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کے زلزلے کی شدّت7.0 تھی اور اس کا مرکز اوکی ناوا کے ساحل سے 85 کلمیٹر دُور بحر الکاہل میں تھا۔سائینس دانوں نے شروع میں زلزلے کی شدّت 7.3 بتائى تھی۔

فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے یا املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جاپانی حکومت نے کسی سُو نامی کے بارے میں ایک انتباہ بھی جاری کیا ہے اور پیش گوئى کی ہے کہ ایک میٹر تک بلند لہریں اُٹھ سکتی ہیں۔

سائینس دانوں نے کہا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح ساڑھے پانچ بجےسمندر کی تہہ میں 10 کلو میٹر کی گہرائى میں آیا تھا۔

جاپان دنیا کے اُن ملکوں میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG