رسائی کے لنکس

جاپان: طوفان کے متاثرین کو فضائی ذریعے سے امداد کی فراہمی


Waves hit the road along the sea near Cayenne, French Guiana, January 15, 2013.
Waves hit the road along the sea near Cayenne, French Guiana, January 15, 2013.

فوجی دستے مغربی جاپان میں پھنسے ان ہزاروں افراد تک فضائی راستوں سے امدادی سامان پہنچا رہے ہیں جو گزشتہ ہفتے آنےو الے طوفان کے بعد دنیا بھر سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔

سمندری طوفان 'ٹالس' اور اس کے باعث ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں دریائوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ جانے کے بعد علاقے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے تھے۔

طوفان اپنے ساتھ سڑکیں بہا لے گیا تھا جبکہ ٹیلی فون اور بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہونے کے بعد چار ہزار سے زائد افراد کا رابطہ باقی دنیا سے منقطع ہوگیا تھا۔

طوفان کے نتیجے میں جاپان میں 37 افراد ہلاک جبکہ 54 لاپتا ہوگئے تھے۔ ہلاک شدگان میں 'ناچی کٹسورا' نامی قصبہ کے میئر کی اہلیہ اور بیٹی بھی شامل تھیں جنھیں اس وقت ایک سیلابی ریلہ بہا لے گیا جب وہ اپنے گھر کے نزدیک بہنے والے ایک دریا کی سیلابی صورتِ حال کا مشاہدہ کر رہی تھیں۔

حالیہ طوفان 2004ء کے بعد سے جاپانی تاریخ کا بدترین طوفان ہے جب 'ٹوکاج' نامی سمندری طوفان کے نتیجے میں 98 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے۔

حالیہ طوفان نے جاپان کو ایک ایسے وقت متاثر کیا ہے جب جاپانی قوم رواں برس مارچ میں آنے والے زلزلے اور سونامی کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی اور تعمیرِ نو کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

XS
SM
MD
LG