رسائی کے لنکس

ٹوکیو میں تمام پاکستانی محفوظ


ٹوکیو میں تمام پاکستانی محفوظ

ٹوکیو میں تمام پاکستانی محفوظ

پاکستان نے کہا ہے کہ شمال مشرقی جاپان میں طاقتور زلزلے اور سونامی کی اطلاع ملنے کے بعد وزارت خارجہ ٹوکیومیں اپنے سفارت خانے سے رابطے میں ہے او رتمام پاکستانی عہدے دار اور شہر میں موجود پاکستانی برادر ی محفوظ ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے کے اہلکار متاثرہ علاقے کے قریبی مقامات پر موجود پاکستانیوں سے رابطے کی کوششیں کررہے ہیں۔ تاہم شمال مشرقی جاپانی حصوں سے مواصلات کا رابطہ ابھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوا ہے۔

دریں اثناء وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے جاپانی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں زلزلے اور سونامی سے املاک کو پہنچنے والے نقصانات اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں اُن کا ملک جاپان کو جس قسم کی امداد درکار ہے دینے کو تیار ہے۔

XS
SM
MD
LG