رسائی کے لنکس

جاپان:سمندری طوفان سے کم ازکم 13 ہلاک


'ویفا' نامی طوفان سے ٹوکیو کے جنوب میں ایزو اوشیما نامی جزیرہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے تباہی مچا دی۔

جاپان میں بحرالکاہل سے اٹھنے والے طوفان کے باعث تیز آندھی اور شدید بارشیں ہورہی ہیں جب کہ مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

'ویفا' نامی طوفان سے ٹوکیو کے جنوب میں ایزو اوشیما نامی جزیرہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے تباہی مچا دی۔

حکام کے مطابق متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور کم ازکم 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

طوفان کے باعث مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔ بدھ کو اسکول اور دفاتر بند ہیں جب کہ ریل سروس کے علاوہ پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تاہم دارالحکومت ٹوکیو کسی بڑے نقصان سے محفوظ ہے۔

بدھ کودیر گئے 'ویفا' سونامی سے متاثرہ فوکو شیما کے جوہری پاور پلانٹ کی طرف بڑھے گا جہاں ماضی میں ہونے والی بارشوں کا پانی اس پلانٹ سے خارج ہونے والی تابکاری میں اضافے کا سبب بن چکا ہے۔

پلانٹ کے منتظمین نے تاحال طوفان کے خطرے کے پیش نظر تابکاری کے اخراج کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔
XS
SM
MD
LG