رسائی کے لنکس

جاپان: امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ


ایف۔15 طیارے (فائل فوٹو)
ایف۔15 طیارے (فائل فوٹو)

پائلٹ کے طیارے سے بحفاظت نکل جانے سے کوئی جانی نقصان نہیں جبکہ امریکی فوجی حکام واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

جاپان میں ساحلی سکیورٹی کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ امریکہ کا ایک ایف۔15 لڑاکا طیارہ اوکیناوا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، لیکن پائلٹ کے طیارے سے بحفاظت نکل جانے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی فوجی حکام منگل کی صبح پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ یہ طیارہ کاڈینا کے فضائی اڈے کے قریب پرواز کر رہا تھا۔

جاپان میں امریکہ کے لگ بھگ 47000 ہزار فوجی موجود ہیں جن کی اکثریت اوکیناوا میں ہیں۔

یہاں کے رہائیشیوں میں سے کچھ شور، آلودگی، جرائم اور حادثات کے خطرات کے باعث برہم ہیں اور وہ انھیں علاقے میں امریکی فوج کی موجودگی سے جوڑتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG