رسائی کے لنکس

جاپان میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو سزا


یہ دونوں اہلکار نیول ایئر اسٹیشن فورٹ وورتھ ٹیکساس سے یہاں عارضی طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور انھوں نے گزشتہ سال 16 اکتوبر کو راہزنی اور جنسی زیادتی کی واردات کی۔

جاپان کی ایک عدالت نے گزشتہ سال کے اواخر میں ایک مقامی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور راہزنی کے جرم میں امریکی بحریہ کے دو اہلکاروں کو قید کی سزا سنائی ہے۔

جنوبی جزیرہ اوکیناوا میں ضلعی عدالت نے کرسٹوفر براؤننگ کو دس اور اس کے ساتھی سکائلر ڈوزیئروالکر کو نو سال قید کی سزا سنائی۔

یہ دونوں اہلکار نیول ایئر اسٹیشن فورٹ وورتھ ٹیکساس سے یہاں عارضی طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور انھوں نے گزشتہ سال 16 اکتوبر کو راہزنی اور جنسی زیادتی کی واردات کی۔ دونوں پر گزشتہ ہفتے یہ الزامات ثابت ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد امریکی حکام نے اپنے اہلکاروں کو جاپان میں فرائض کے دوران گھومنے پھرنے سے منع کردیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی اکثر اہلکار نشے کی حالت میں اس حکم کی خلاف ورزی کرتے رہے جو کہ جاپان میں امریکہ مخالف جذبات کو بھڑکانے کا سبب بنے۔
XS
SM
MD
LG