رسائی کے لنکس

جاپان: خواتین کی فٹ بال عالمی چیمپیئن ٹیم کا شاندار استقبال


جاپان کی فاتح ٹیم
جاپان کی فاتح ٹیم

ٹوکیوکے ہوائی اڈے پر قومی پرچم اٹھائے ہوئے ہزاروں شائقین نے عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والی جاپان کی خواتین فٹ بال ٹیم کا استقبال کیا۔

جرمنی میں کھیلے جانے والے خواتین فٹ بال عالمی کپ میں جاپان نے غیر متوقع طور پر امریکہ کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں تین۔ایک سے شکست دے کر ملکی تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ حاصل کیا۔

اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانے والے ان شائقین کی قیادت وزیراعظم ناتو کان کررہے تھے جنہوں نے اس سے قبل ایک بیان میں ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اس کامیابی نے مارچ میں آنے والے زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والی قوم کی ہمت بڑھائی ہے۔

XS
SM
MD
LG