رسائی کے لنکس

جاپان کا بحری جنگی جہاز، امریکی جہاز کی مدد کے لیے روانہ


جاپان نے اپنا سب سے بڑا فوجی بحری جہاز، ایک امریکہ مال بردار جہاز کی نگرانی و مدد کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

اپنے فوجی کردار کو بڑھانے سے متعلق ایک متنازع قانون کی منظوری کے بعد جاپان نے ہیلی کاپٹر بردار ایزومو نامی بحری جنگی جہاز کو روانہ کیا۔

ایزموو جاپان کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز ہے اور جاپانی میڈیا کے مطابق اُس پر نو ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کارل ونسن طیارہ بردار بحری جہاز سمیت اپنے بحری بیڑے کو جزیرہ نما کوریا کی طرف سے روانہ کر چکا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جب کہ شمالی کوریا کے طرف سے یہ دھمکی دی گئی ہے کہ وہ امریکہ کے طیارہ بردار جنگی جہاز پر حملہ کر اُسے ڈوبو سکتا ہے۔

جاپانی خبر رساں ادارے ’کیوڈو‘ نے کہا ہے کہ جاپانی ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز ایزومو ملک کے جنوب میں واقعہ یوکوسوکا بندر گاہ سے روانہ ہو چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG